آئی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی کے قریبی تعلقات اہم ہیں، ناصر قریشی

اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے کہا ہے کہ چیمبر تاجر برادری کا حقیقی نمائندہ ادارہ ہے اور تاجروں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے اس کے ساتھ بلا جھجک رابطہ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کاروباری برادری کے مسائل کو حل کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
چیمبر کا دورہ کرنے والے مختلف کاروباری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر قریشی نے ملک کی معاشی ترقی میں تاجر برادری کے اہم کردار اور خوشحالی اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے حکومتی تعاون حاصل کرنے کے حق پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی کاروباری مراکز کے مسائل کہ جن میں تجاوزات کا خاتمہ، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، صفائی ستھرائی اور چوری چکاری کے خاتمے کے لیے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن، (آئی ای ایس سی او)، میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) اور محکمہ پولیس جیسے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ انہوں نے نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے ٹیکس لگانے کے ایک معقول طریقہ کار کی بھی وکالت کی، موجودہ ٹیکس دہندگان پر زیادہ بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے وہ اس کے آپریشنز کو ڈیجیٹلائز کرنے، ممبرشپ کے طریقہ کار کو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، کاروبار میں اضافے کے لیے اسٹارٹ اپس اور خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے وسیع تر اقد امات اٹھا نے کے خواہش مند ہیں۔

تازہ ترین

October 22, 2024

بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت، انصاف اور برابری کی جدوجہد کو سراہتے ہیں، بلاول بھٹو

October 22, 2024

مرکزی جمعیتہ اہلحدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کھیالی کے زیر اہتمام21ویں سالانہ سیرت کانفرنس

October 22, 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا چشمہ لفٹ کینال کے حوالہ سے خصوصی پیغام

October 22, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ریفری ریفریشر اور ٹیلنٹ ہنٹ کورس 2024 سیالکوٹ میں مکمل ہوگیا

October 22, 2024

آئی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی کے قریبی تعلقات اہم ہیں، ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ