پشاور(آئی ایم ایم)جی ایم نارتھ کے ساتھ آج چشمہ لفٹ کینال کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ ہوئی ہے۔عوام کے لیئے خوشخبری ہے کہ بہت جلد انشاءاللہ تعالی اس منصوبہ پر کام شروع کرنے کے لیے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ چھ پیکجز پر مشتمل ہوگا اگلے چند روز میں پری کوالیفکیشن یا ٹینڈرز کے اشتہارات آجائیں گے۔ اس منصوبہ پر جنگی بنیادوں پر کام شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ 1991 کے واٹر ایکارڈ کے نتیجہ میں خیبر پختونخواہ کے پانی کا جو حصہ ہمیں ملا تھا وہ ہم چشمہ لفٹ کینال کی صورت میں لیکر آئیں۔ یہ منصوبہ ہمارے پورے صوبہ اور ڈیرہ اسماعیل خان اور دامان کے لوگوں کا خواب تھا جسکی تعبیر ہونے جارہی ہے۔
جلد ہی وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور چیئرمین واپڈا اس منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، واپڈا کے وزیر اور خاص کر چیئرمین واپڈا کا مشکور ہوں جنہوں نے خصوصی دلچسپی لی اور معاشی مشکلات کے باوجود اس منصوبہ میں دلچسپی لی انشاءاللہ خوشحال اور سرسبز دامان اور ڈیرہ اسماعیل خان کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔