مرکزی جمعیتہ اہلحدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کھیالی کے زیر اہتمام21ویں سالانہ سیرت کانفرنس

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)مرکزی جمعیتہ اہلحدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کھیالی کے زیر اہتمام21ویں سالانہ سیرت شافع محشر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری محمد حنیف ربانی ،مولانا منظور احمد،قاری بنیا مین عابدآف اوکاڑہ،علامہ ڈاکٹر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری فاضل مدینہ یونیورسٹی ،مولانا قاری عبدالرحمن شیخوپوری ،مولانا محمد فاروق عاصم نے کہا ہے کہ قرآن پر عمل پیرا ہونے کی بدولت ہی ہم خود کو حقیقی معنوں میں مسلمان کہلاسکتے ہیں، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے۔ دور حاضر بد ترین فتنوں کا شکار ہے، فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے شافع محشر ۖ کی سیرت کو اپنایا جائے، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے قائدین سے کارکنان تک ہماری جدو جہد کا مقصد اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے اور یہ جدو جہد زندگی کے آخری سانس تک جاری رہے گی۔ پاکستان کی اسلامی شناخت ہی اس کی بقا و استحکام کی ضامن ہے، اسلام کے سوا کوئی نظام پاکستان میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

نبی کریم ۖ انسانیت کے سب سے بڑے محسن ہیں، ان کی تعلیمات میں ایک انسان کی عزت و وقار کا تحفظ بنیادی حیثیت رکھتا ہے، بلکہ آپ ۖ کے ارشادات کے مطابق ایک مسلمان کی عزت کعب اللہ کی حرمت سے زیادہ ہے ، انہوں نے کہا کہ آ ج جو لوگ اسلام ہی کا نام لیکر امت مسلمہ میں انتشار پیدا کر رہے ہیںوہ کسی بھی صورت مسلمان نہیں ہو سکتے۔ مولانا علامہ فاروق عاصم کی زیرنگرانی سیرت شافع محشر کانفرنس سے چیئرمین امن کمیٹی حاجی یوسف کھوکھر، مولانا حجاج اللہ صمدانی، انجمن تاجران کے صدر حاجی عبدالرئوف مغل ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ اسرائیل ، فلسطینیوں کیخلاف درندگی کا مظاہرہ کررہا ہے، اسرائیل مظالم کی حد یں توڑ رہا ہے۔کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف فاسفورس بموں کا استعمال کیا جا رہا ہے، حماس کا حملہ دہائیوں سے جاری نسل کشی کے خلاف ایک ردعمل ہے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور ہم اس کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، فلسطینیوں کی امداد کے لئے بین الاقوامی فلسطین فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے ملک پر قبضہ کرے، اسرائیل کو فلسطین کا ناجائز قبضہ ختم کرنا ہو گا، حکومت اجازت دے اہلحدیث کا بچہ بچہ،کاکنان فلسطین کے شانہ بشانہ لڑنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین

October 22, 2024

بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت، انصاف اور برابری کی جدوجہد کو سراہتے ہیں، بلاول بھٹو

October 22, 2024

مرکزی جمعیتہ اہلحدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کھیالی کے زیر اہتمام21ویں سالانہ سیرت کانفرنس

October 22, 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا چشمہ لفٹ کینال کے حوالہ سے خصوصی پیغام

October 22, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ریفری ریفریشر اور ٹیلنٹ ہنٹ کورس 2024 سیالکوٹ میں مکمل ہوگیا

October 22, 2024

آئی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی کے قریبی تعلقات اہم ہیں، ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ