پشاور(آئی ایم ایم)خیبر پختون خواہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 115 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار احسان اللہ خان میا خیل نے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں خصوصی ملاقات کی پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبر پختون خواہ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے ، اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی ان کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ دامان کے وسیع رقبے کی سیرابی سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی وابستہ ہے اس حوالے سے چشمہ لفٹ کینال کے تعمیراتی کام کا جلد ہی افتتاح کر دیا جائے گا گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا ، رمک اور اس سے ملحقہ پنجاب کے تونسہ ، ٹبی قیصرانی کے درمیان رابطوں کو مزید اسان بنانے کے لیے ڈیرہ غازی خان رمک سڑک دو رویہ سے چار رویہ بنانے کے ٹینڈر جاری ہو چکے ہیں ہماری کوشش ہے کہ جلد ہی اس بین صوبائی رابطہ شاہراہ پر کام کا آغاز کر دیا جائے جس سے ڈیرہ اسماعیل خان اور پنجاب کے عوام کو نہ صرف آمد و رفت میں سہولیات میسر ہونگی بلکہ علاقے کی معاشی ترقی میں بھی یہ روڈ اہم کردار ادا کرے گی انہوں نے وفاقی محکمہ جات سے متعلق رکن صوبائی اسمبلی سردار احسان اللہ خان میاں خیل کے متعدد مسائل پر اپنی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی