ترمیم کے مثبت نتائج قوم کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (آئی ایم ای) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے 26 ویں آئینی ترمیم کے متعلق مخالفین کی تنقید کو محض مفروضوں پر مبنی الزامات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم کے مثبت نتائج قوم کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے وسیع تر اتفاقِ رائے کے حصول کے لیے بھرپور محنت اور حقیقی معنوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل بلاول ہاوَس میں میڈیا سیل کے انچارج سریندر ولاسائی، میڈیا کوآرڈینیٹر فدا حسین ڈھکن اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی پی چیئرمین کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے 26 ویں آئینی ترمیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اس تاثر کو مسترد کیا کہ یہ ترمیم عدلیہ کی خودمختاری کو متاثر کرے گی۔ اب بھی فیصلے جج صاحبان ہی کریں گے، اور اُن کے معاملات میں پارلیمان کا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے تقرر کے حوالے سے بھی کوئی نیا طریقہ کار وضح نہیں کیا گیا، بلکہ سپریم کورٹ کی جانب سے پہلے ہی سے مروج اصول کو اختیار کیا گیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ اگر وزیراعظم، وزراء اور ارکانِ اسمبلی محاسبے سے آزاد نہیں تو جج صاحبان کی کارکردگی کو بھی پرکھا جانا چاہیے۔ یقیناً، تمام جج صاحبان بہترین جج ہیں، اور محاسبے سے جج صحابان مزید بہتر پرفارم کریں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے ان الزامات کو بھی مسترد کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں انتہائی عجلت سے کام لیا۔ انہوں نے کہا کہ تمیم کے حوالے سے گذشتہ 2 ماہ سے یہ پروسس چل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت اور دیگر جماعتوں کے درمیان پُل کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے ثابت کیا کہ جمہوریت اور جمہوری رواداری کے ذریعے مخالف کو بھی ساتھ ملاکر ایک ایسا بہتر دستاویز منظور کرایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان تمام جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ترمیم کی منظوری کے لیے تعاون کیا۔ مرتضیٰ وہاب، جو پارٹی چیئرمین کے ترجمان ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی کے پہلے منتخب میئر ہیں جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، نے اس تنقید کو بھی مسترد کیا کہ شہر کے معاملات پر اُن کی توجہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ آج بھی کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہے، جو اِس بات کا ثبوت ہے کہ شہر میں کام ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ