کراچی(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبائی امور، بین الصوبائی تعاون اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبائی ترقی، باہمی ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، تاکہ تمام صوبے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنا سکیں۔