پشاور(آئی ایم ایم) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت اور ملک کے لیے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف جمہوری جدوجہد میں بے مثال کردار ادا کیا اور ملک کی خواتین کے لیے وہ ایک مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی بصیرت اور اصولی موقف آج بھی جمہوریت پسندوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔