گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)پڑکھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے۔ والدین کو چاہئے کہ اپنی بچیوں کو زیور تعلیم سے ضرور آراستہ کریں۔ موجودہ دور میں خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں کام کرکے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کر رہی ہیں۔، ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر کپس کالجز لیفٹیننٹ کرنل( ر) ساجد حسین وڑائچ، پروفیسر حافظ محمد شبیر حسین ،چوہدری بلال فاروق تارڑ ،ڈاکٹر ریاض محمود،الحاج طاہر محمود منہاس،الحاج محمد یونس، چوہدری شوکت عزیز،پرنسپل میڈم صباء اکرام نے کپس کالج برائے طالبات سیٹلائٹ ٹائون کیمپس کی ویلکم پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں کہا کہ تعلیمی سیشن کے شروع اور اختتام پر طالبات کے لیے تقریب الوداعیہ کا ا ہتمام کرنا کپس کی روایت رہی ہے ،پروفیسر حافظ محمد شبیر حسین نے کہا کہ طالبات کو محنت کو شعار بنا کر کامیابی حاصل کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی بہترین اخلاقی تربیت کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک وقوم کی خدمت کر سکیں۔ آخر میں طالبات و اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔