گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔امریکا اور یورپی ممالک اسرائیل کو لگام دینے کی بجائے پشت پناہی کر رہے ہیں۔ غزہ میں اب تک 43ہزارفلسطینی مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔ 10 ہزار ملبے تلے دبے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے۔مگر مسلم حکمران تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلامی حکمران کو مزمتی بیانات سے آگے نکل کر قیام امن کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ اسلامی ممالک کو مشترکہ اسرائیل کے خلاف شدید رد عمل دینا چاہیے۔
فلسطین کے مسلمانوں پر اسرایلی درندگی کے خلاف مئوثر جواب دینا تمام اسلامی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اسلامی ممالک کے ارباب اقتدار کو فوری طور پر غزہ پر اسرایلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیں ۔ورنہ تاریخ کبھی اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو معاف نہیں کرے گی۔اور ان کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مقرر ین نے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جگنہ میں منعقدہ سیمینار خون مسلم کی پکار کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سربراہ پاکستان سنی تحریک انجنئیر محمد ثروت اعجاز قادری اور سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری کی ہدایات پر گوجرانوالہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سیالکوٹ روڑ پر ایک سیمینار خون۔
مسلم کی پکار منعقد کیا گیا جس میں شیخ الحدیث بابا جی عبدالعلیم ،صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک علامہ طاہر رضا قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر ڈاکٹر حنیب الرحمن رضوی،سٹی صدر پروفیسر حافظ عبدالروف قادری نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔چیئرمین علما بورڈ پیر سید عرفان شاہ مجددی نے استحکام پاکستان اور غزہ کے شہدا اور مجاھدین اسلام کے لیے خصوصی دعا کروائی۔