گورنر فیصل کریم کنڈی کا اسکواش پلیئر احسن ایاز کو خراج تحسین، اولمپکس کا خواب پورا کرنے کے لیے تعاون کا عزم

اسلام آباد (آئی ایم ایم)خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے شعبے کو فروغ دینے اور صوبے کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کے عزم کے تحت گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے معروف اسکواش کھلاڑی احسن ایاز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر نے احسن کی پاکستان کی نمائندگی کے لیے کی جانے والی محنت اور عزم کی تعریف کی۔انہوں نے احسن کی اسکواش میں مسلسل محنت اور پاکستان کے ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا، “احسن کی کھیل کے لیے لگن اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے عزم کا ہمارا خیبر پختونخواہ کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔” انہوں نے کہا، “عرصہ دراز سے کے پی کو انتہاپسندی اور بدامنی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا ہماری صلاحیت، عزم اور مثبت سوچ کو دیکھے۔”احسن ایاز، جو 2028 کے اولمپک گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل جیتنے کا خواب رکھتے ہیں، کو گورنر کنڈی نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

گورنر نے احسن کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ خیبر پختونخواہ کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ “ہمارے کھلاڑی ہمارے صوبے اور ملک کے سفیر ہیں، ان کی کامیابیاں کے پی کے عزم، حوصلے اور صلاحیت کی گواہ ہیں،” انہوں نے کے پی کے متحرک کاروباری برادری کا بھی شکریہ ادا کیا جو حالیہ عرصے میں مقامی کھلاڑیوں کو اسپانسرشپ اور مالی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری حضرات مزید سرمایہ کاری کریں تاکہ کے پی کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فروغ دیا جا سکے اور یہ کھلاڑی پاکستان کے لیے عزت اور شناخت حاصل کر سکیں۔

تازہ ترین

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

October 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ گوجرانوالہ کی طرف سے مغل کمپلیکس میں پاکستان مغل سپریم کونسل کے اعزاز میں تقریب

October 27, 2024

بلا سود قرضہ جات خود کفیل غربت میں کمی کیلئے بھرپور کام کر رہا ہے،رانا محمد صدیق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس

October 27, 2024

گورنر فیصل کریم کنڈی کا اسکواش پلیئر احسن ایاز کو خراج تحسین، اولمپکس کا خواب پورا کرنے کے لیے تعاون کا عزم

October 27, 2024

77 سال سے بھارت نے اپنے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ