گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) گوجرانوالہ کے قابل فخر سپوت معروف مصنف شاعر مسٹر ایوب اولیاء آف لندن کی کتاب نیرنگ نظر کی تقریب پذیرائی جشن اولیا ء کے نام سے ایک خصوصی محفل سپیئریر کالج جی ٹی روڈ مین کیمپس کی لائبریری ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی معروف ناول نگار خالد فتح محمد تھے۔جبکہ میزبانی کے فرائض صاحب کتاب کے چھوٹے بھائی ریجنل ڈائریکٹر سپیئریر گروپ آف کالجز گوجرانوالہ پروفیسر محمد سلیم اولیاء نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں ادبی، سماجی، ثقافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تمام ادب دوست اور احباب سخن شناس نے کتاب نیرنگ نظر(سورنگ تماشے ویکھ کے اکھیاں نہیں رجیاں) کے بارے میں اپنے اپنے مقالات پیش کئے ،جن میں عامر رفیق،عمران ہاشمی،مرزا اشیتیاق احمد، انصر علی انصر، رانا اسرائیل ایڈووکیٹ ، پروفیسر خواجہ عاشق، محترمہ راحت ثمر ، پروفیسر محمد سلیم اولیاء ، آغا سہیل، ذکی مرزا،رفان میر،سلیم مرزا، شامل تھے۔سٹیج پر مقررین نے کتاب کے مصنف مسٹر ایوب اولیاء کی ادبی خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک منفرد انداز کے لکھاری ہیں انہوں نے یہ کتاب ادب اور موسیقی پر لکھ کر ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مس امبر آریج اور مس عدنان فاطمہ نے سرانجام دیئے ۔