اسلام آباد(آئی ایم ایم) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد19نومبر2024ء کو وومن انٹرپرینورشپ ڈے کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں بینکوں ، غیر بینک اداروں کے اعلیٰ حکام اور ورکنگ وومن ایسوسی ایشنز کے نمائندے شریک ہوں گے۔خواتین کو قرضوں کی فراہمی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بینکوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔ کاروباری خواتین کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ وومن انٹرپرینورشپ ڈے پر ملک بھر میں مختلف آن گراؤنڈ اور ورچوئل سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
کمرشل بینکس بھی کاروبار ی خواتین کے لیے نئی مصنوعات اور قرضوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرکے اس دن کو منائیں گے۔معاشی ترقی میں اہم کردار ہونے کے باوجود کئی خواتین کو قرضوں اور کاروباری مواقع تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد مزید خواتین کو انٹرپرینورشپ کی ترغیب دینا اور دورِ حاضر کے مسابقتی ماحول میں کامیابی کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے: