گوجرانوالہ ( آئی ایم ایم)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم کا مقصد اشرافیہ کے اقتدار اوراختیار کوتحفظ اور طول فراہم کرناہے۔سپریم کورٹ کی آئینی سپریم حیثیت کاختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔آئین پاکستان کے تحفظ کے لئے وکلا کی احتجاجی تحریک چلی تو بھرپور حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ امتناع قادیانیت آرڈینینس پرعمل درآمد نہ کرواناحکومت کی نااہلی اور نالائقی ہے۔قادیانیوں کی مشکوک اور غیر ائینی سرگرمیاں قابل تشویش امر ہیں۔غزہ میں دوسری جنگ عظیم سے بڑاانسانی المیہ جنم لے رہا ہے،اسرائیلی دہشتگرد اورناجائزریاست ہے۔امریکہ سفید ہاتھی,دوست نمادشمن اوراسرائیل کوشہہ دے رہاہے۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک میں آمریت نما جمہوریت راج کررہی ہے،پارلیمنٹ کاکردار ربڑاسٹیمپ کے سوااور کچھ بھی نہیں۔بانیان پاکستان کو استحکام،ترقی اور خوشحالی کے لئے کرداراداکرتے رہناہوگا ۔تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
جبکہ اس موقع پر علامہ خالد حسن مجددی، مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک محمد زاہد حبیب قادری، ڈویژن چیئرمین امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد، مولانا الحاج محمد اکبر نقشبندی، مفتی محمد ابوبکر صدیق الازہری، عطا الرحمن خان صافی، محمد جاوید اقبال بٹ، محمد آصف مغل، محمد انشا شاہد بٹ، صاحبزادہ محمد عطا اللہ رضوی،چوہدری محمد یعقوب رضوی، مولانا محمد رفیق احمد رضوی، چودری اقبال ہنجرا،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،چوہدری محمد شازب چٹھہ، حافظ محمد حسان رضا ایڈوکیٹ، حافظ محمد امجد صادق نقشبندی، حافظ عبدالوحید تاج، صاحبزادہ پیر حافظ احمد نورانی، علامہ فیاض احمد صدیقی، مفتی علامہ احمدحسن صدیقی، صاحبزادہ حافظ محمد عثمان صدیقی، محمد سجاد حیدر نقشبندی اور دیگر تنظیمات اہل سنت کے رہنماں علما اور مشائخ نے کانفرنس میں شرکت کی۔