اسلام آباد (آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب ایم پی اے ، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی انکے ہمراہ تھے ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چشمہ لفٹ کینال میں اسلامک ڈیویلپمنٹ بنک کے کردار کو سراہتے ہوئے سعودی حکومت ، سعودی سفیر اور اسلامک ڈیویلپمنٹ بنک کا شکریہ ادا کیا ، گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبرپختونخوا ہی نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے جس سے اس خطہ میں زرعی انقلاب آئے گا اور معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی.