صدر پاکستان نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو کامسٹیک کا کوآرڈینیٹر جنرل تعینات کر دیا

اسلام آباد (آئی ایم ایم) پاکستان کے صدر، چیئرمین کامسٹیک، جناب آصف علی زرداری نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو دوسری مدت کے لیے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کے طور پر تعینات کردیا ہے۔ پروفیسر چودھری اپریل 2020 سے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پروفیسر چوہدری کی دوسری مدت کے لیے تقرری کا او آئی سی کے رکن ممالک کے سفارت کاروں ، وائس چانسلرز اور متعلقہ حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ پروفیسر چودھری نے او آئی سی کے رکن ممالک کی صلاحیتوں کی تعمیر اور سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت کرنے والے متعدد منصوبے شروع کئے۔

کامسٹیک واحد او آئی سی کا ادارہ ہے جس کی سربراہی پاکستان کرتا ہے۔کامسٹیک جنوری 1981 میں مکہ مکرمہ، سعودی عرب میں منعقدہ او آئی سی کے تیسرے اسلامی سربراہی اجلاس کے میں قائم کیا گیا تھا۔ او آئی سی کے تمام رکن ممالک کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزراء یا نامزد نمائندے کرتے کامسٹیک میں نمائندگی کرتے ہیں۔ پاکستان کے صدر چیئرمین اور وزیراعظم شریک چیئرمین ہیں اور کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک کا چیف ایگزیکٹو ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ایک ممتاز قومی پروفیسر ہیں۔ ان کا شمار پاکستان کے نامور سائنسدانوں میں ہوتا ہے، جنہیں قدرتی مصنوعات اور بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبوں میں ان کی خدمات کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے 76 کتابیں لکھی اور ان کی تدوین کی جن میں سے بیشتر امریکہ اور یورپ میں شائع ہوئی ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی جرائد میں نامیاتی اور بایو آرگینک کیمسٹری کے شعبوں میں 1,175 تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں، 76 کتابیں اور 40 ابواب بڑے امریکی اور یورپی پریس کی طرف سے شائع کی گئی ہیں۔ انہوں نے اب تک 40 امریکی پیٹنٹ حاصل کیے ہیں۔ ڈاکٹر چودھری کے کام کو دنیا بھر کے محققین نے 41,000 مرتبہ نقل کیا ہے اور ان کا ایچ انڈیکس 82 ہے۔ اب تک 100 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی سکالرز ان کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں مکمل کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر چودھری نے ڈی ایس سی، پی ایچ ڈی اور سی کیم کر رکھا ہے۔ انہیں پاکستان کی مختلف حکومتوں نے ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نوازا ہے۔ انہیں مصطفی (ص) انعام (2021)، ای سی او ایوارڈ (2005)، خوارزمی ایوارڈ (2006)، کامسٹیک ایوارڈ (2011)، ٹی ڈبلیو اے ایس ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ (1994) اور پروفیسر عبدالسلام پرائز (1989) ملا ہے۔ وہ دنیا کی مشہور سائنس اکیڈمیوں کے فیلو ہیں: اکیڈمی آف سائنسز فار دی ڈویلپنگ ورلڈ، اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز، پاکستان اکیڈمی آف سائنسز، رائل سوسائٹی آف کیمسٹری، اور کیمیکل سوسائٹی آف پاکستان۔ وہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے ٹواس کے نائب صدر بھی ہیں۔

حال ہی میں ہنان یونیورسٹی آف میڈیسن نے ایک نئی تعمیر شدہ تحقیقی عمارت کا نام پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے نام پر رکھا ہے۔ مختلف سائنسی کوششوں میں پروفیسر چوہدری کی شراکت، خاص طور پر چین-پاک تحقیقی مراکز کے قیام میں ان کا اسٹریٹجک کردار، چینی اور پاکستانی سائنسدانوں کے درمیان باہمی تعاون کے منصوبوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ