اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دفاع وطن کی خاطر ہمہ وقت چوکس ہیں۔ جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس کو قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم فتنۃ الخوارج کے خلاف اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے بنوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کےلئے بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل کی دعا۔