وہ وقت بھی جلدآئیگا کہ پنجاب کا وزیر اعلی اور پاکستان کا وزیراعظم جیالا ہوگا،سید حسن مرتضی

لاہور(آئی ایم ایم) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ وہ وقت بھی جلدآئیگا کہ پنجاب کا وزیر اعلی اور پاکستان کا وزیراعظم جیالا ہوگا،ہم ادارے کھڑے کرنے والے لوگ ہے مگر آج جو ہماری فلیکسز اتار کر ہمارے ساتھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے،ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اورجمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔وہ چیئرنگ کراس مال روڈ پر پیپلز پارٹی کی طرف سے 26ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے پاس ہونے کی خوشی میں منائے جانیوالے جشن پارلیمانی بالا دستی سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ثمینہ خالد گھرکی،فیصل میر،چودھری اسلم گل،حاجی عزیز الرحمن چن،امجد جٹ،اصف ناگرہ، چودھری عاطف رفیق،زاہد ذوالفقار،ایڈون سہوترا،سمیت پارٹی کے سینکڑوں کارکن اور جیالے موجود تھے جو زندگی ہے بی بی ژندہ ہے ،زندہ ہے بھٹو ژندہ ہے،میری جان بلاول زندہ باد،آصف زرداری ژندہ باد کے نعرے لگا رھے تھے۔

جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شکریہ لاہور آج میں لاہور کے جیالوں کا شکر گزار ہوں،اج سب اپنی نفرتیں ختم کرکے ایک سٹیج پر اکٹھے ہوئے ہیں،آج کا جشن پارلیمان کی کامیابی ہے،بلاول بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ قدآورسیاسی شخصیت ہیں،آئینی ترمیم کی کامیابی میں دما دم مست قلند ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لندن میں سابق چیف جسٹس غازی فائض عیسی پر حملہ عدلیہ پر حملہ ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ آج جشن کا دن ہے ،، یہ چھبیسویں آئینی ترمیم کی کامیابی کی خوشی ہے، آج میثاق جمہوریت کی تکمیل ہوئی ہے جو بہت جواں مردی سے کی گئی، 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرا کے بلاول بھٹو زرداری نے اپنی صلاحیتوں سےثابت کیا ہے کہ وہ وزیراعظم بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بلاول کے نعرے اتنی زور سے لگائیں کہ آواز 8 کلب تک جائے۔جشن پارلیمانی بالا دستی سے خطاب کرتے ہوئے چودھری اسلم گل اور عثمان ملک نے کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں ہونے والی عدالتی اصلاحات کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت اور پارلیمان پھلے پھولے گی اور عوام کو درپیش مسائل میں ریلیف ملیگا۔فیصل میر نے کہا کہ بہن مریم نواز سے گزارش کروں گا جمہوری قدروں کا کچھ تو خیال کریں،جنرل ضیاء الحق کو پیپلز پارٹی کا پرچم نظر آتا تو اتروا دیتا تھا ، مریم نواز آ پ کا تو یہ مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ اور پی ایس ایف کا کنونشن روکنے کی بھی کوشش کی،جہاں آرا وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو غیر قانونی پھانسی دی۔تقریب سے پی ایس ایف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سبط حسن نے بھی خطاب کیا۔جشن کے آخر میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے چیئرنگ کراس چوک میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اورجیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ