خبر برائے پرنٹ میڈیا یکم نومبر 2024
لاھور(آئی ایم ایم)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ جشن پارلیمانی بالا دستی کی کامیابی کا سارا کریڈٹ لاھور کو جاتا ہے،یہ لاہور کا پروگرام تھا جسمیں پی ایس ایف،وویمن نگ،پیپلز یوتھ،اقلیتی ونگ سمیت سب نے حق ادا کیا اورجشن میں ذاتی اختلاف رائے رکھنے والوں نے اپنی اپنی سطح پر بھر پور حصہ لیا۔وہ صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی کوآرڈینیٹر بشری منظور مانیکا کی طرف سے جشن پارلیمانی بالا دستی اور پی ایس ایف کی تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں ہائی ٹی کی تقریب سے خطاب کر رھے تھے۔حسن۔مرتضی نے کہا کہ جشن پارلیمانی بالادستی کامیابی سے کر کے ہم نے ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر شہر میں موجود ہے۔ہم نے اسی طرح کے کامیاب پروگرام مستقبل میں بھی کرنے ہیں۔پی ایس ایف نے فیصل میر کی قیادت میں پنجاب یونیورسٹی میں شاندار پروگرام کیا۔
حسن مرتضی نے مذید کہا کہ پی ایس ایف کو مبارکباد،فنکشن میں شریک بچیوں کی شرکت سراہتے ہیں،توقع کرتا ہوں کہ وہ اسی جذبے سے کام کرتے رہینگے،پی ایس ایف ہماری سیاسی نرسری اور ریڑھ کی ہڈی ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ سٹوڈنٹس یونین پر جماعت اسلامی کیساتھ ڈائیلاگ کرینگے۔جمعیت اور پی ایس ایف میں دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ لاھور میں گزشتہ 8روز میں دو کامیاب تقاریب ہوئیں،بڑے عرصے بعد بھر پور انرجی والے پروگرامز منعقد کیے گئے ہیں۔پی ایس ایف اور جشن پارلیمانی بالا دستی کے پروگرامز بہت خوبصورت ابتداء ہے۔ ڈائیلاگ ہی سیاست کی خوبصورتی اور پہچان ہے،فیصل میر نے کہا کہ پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی ٹیم کو شاباش اور تھپکی دی جائے۔لاھور کی دیگر جامعات میں بھی پی ایس ایف فنکشن کرنیکی منصوبہ بندی کر رھی ہے۔
عثمان ملک نے کہا کہ تنظیمی سرگرمیوں میں مزاحمت کا عنصر برقرار رکھنا ہو گا۔سبط حسن نے کہا کہ لاھور میں پارٹی کو کھڑا کرنے کیلیے دوبارہ مزاحتمی موڈ میں واپس آنا پڑیگا۔پی ایس ایف پر اعتماد کرنے پر اپنی لیڈر شپ کے شکر گزار ہیں،ہائی ٹی تقریب سے ، رانا جمیل منج،زاہد ذوالفقار،چودھری عاطف رفیق،آصف ناگرہ،امجد جٹ نیلم جبار، ایڈون سہوترا،نرگس خان،یاسر بارا،مہتاب علی سومرو،حسین محی الدین،نورکا بھی خطاب کیا۔