پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری طبقہ اور ذراعت سے وابستہ افراد کا کردار اہمیت کو حامل ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری طبقہ اور ذراعت سے وابستہ افراد کا کردار اہمیت کو حامل ہے خیبر پختون خواہ میں ان دونوں طبقات کو درپیش مسائل کا بھرپور ادراک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرحد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کے دوران کیا وفد کی قیادت گروپ لیڈر غضنفر بلور ، صدر فضل مقیم ، سینیئر نائب صدر عبدالجلیل جان اور نائب صدر شہریار خان کررہے تھے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو وفاقی محکمہ جات سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے باسیوں کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے متعلق اپ کے تمام مسائل کے حل میں بطور وکیل آپکا کیس لڑوں گا انہوں نے کہا کہ جو مسائل وفاقی محکمہ جات سے ہیں میں خود اس حوالہ سے متعلقہ حکام سے بات کروں گا پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی موجود ہیں جو وہاں اپ کے حقوق کی بات کریں گے انہوں نے کہا کہ جلد ہی وفاقی وزیر مصدق ملک پشاور آئیں گے اور ان کے ساتھ مل کر ٹیکسوں، سی این جی کے حوالے سے جو مسائل ہیں ان کے حل کے حوالے سے ہم ایک لائحہ عمل طے کریں گے انہوں نے کہا کہ کسٹم کے حوالے سے تاجر برادری کو جن مشکلات کا سامنا ہیں اس کے لیئے کسٹم مقام اور تاجر برادری کے نمائندوں کو جلد ایک پلیٹ فارم پر بٹھایا جائے گا تاکہ متفقہ طور پر مسئلے کا حل نکالا جا سکے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں ٹورازم کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے صوبے کی معیشت کی بہتری کے لیے یہاں پر کاروباری مواقع بہتر بنانے ہوں گے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تاجروں کو خیبر پختون خواہ انے کے حوالے سے این او سی کی فراہمی کے حوالے سے جو مسائل درپیش ہیں اس پر میں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے حکام سے خود بات کروں گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی بدانتظامی کو سیکیورٹی کا بہانہ مت بنائیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں ایکسپورٹ بڑھانی ہوگی ایس ائی ایف سی کی میٹنگ پشاور میں طلب کرنے کے حوالے سے میں کوشاں ہوں کیونکہ ایس ائی ایف سی میں خیبرپختونخوا کے حوالے سے کسی بھی قسم کے منصوبے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی انہوں نے کہا کہ چشمہ لفٹ کنال صوبہ کی ترقی کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اسلامک بینک اس حوالے سے فائنانس کر رہا ہے گزشتہ دنوں سعودی سفیر سے ملاقات ہوئی جس میں ہماری یہ کوشش ہے کہ اگلے ماہ جب سعودیہ کے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان آئے تو خیبر پختون خواہ کے تاجروں کے ساتھ ان کے روابط کو مزید مستحکم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایشیا کے ساتھ تجارت ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے واخان بارڈر کے راستے سے ہمیں اس حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھانے ہوں گے میری یہ کوشش ہے کہ تاجکستان کے کیتلون صوبے کے گورنر خیبر پختون خواہ کا دورہ کریں اور ہم یہاں کے تاجروں کے ساتھ مل کر وسط ایشیا تک کاروباری رسائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں صحت کے حوالے سے جو سہولت فراہم کی جا رہی ہیں اس کا دائرہ کار خیبر پختونخوا تک بڑھانے کے لیے صوبوں کے چیف سیکریٹریز کے لیول پر رابطوں کا اغاز کر دیا گیا ہے ، تاجر برادری نے گورنر خیبرپختونخوا کے کردار اور کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیشپیش کیا۔

تازہ ترین

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ