بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیا

کراچی( آئی ایم ایم) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں صحافیوں پر تشدد کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ، خاص طور پر مقبوضہ کشمیر اور غزہ جیسے علاقوں میں، جہاں صحافت کی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کے خلاف ہراسانی، تشدد اور ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متاثرین کے لیے فوری انصاف کو یقینی بنا کر ایک ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس میں سچائی اور دیانتداری کی قدر کی جائے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اس بات کو دہرایا کہ آزاد اور محفوظ صحافت کسی بھی جمہوریت کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافت صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ معاشرے اور جمہوریت کی خدمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے خلاف دہونس دھمکیاں اور تشدد بلاشبہ آزادیِ اظہار اور عوام کے حقِ معلومات پر براہِ راست حملہ ہیں۔ آزاد صحافت ہماری اقدار کا مرکز ہے، اور صحافیوں کا تحفظ غیر متنازعہ ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے صحافت کی آزادی کی حامی رہی ہے اور ہر قسم کی سینسرشپ اور جبر کے خلاف کھڑی رہے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ عوام نے ایک آزاد اور ترقی پسند پاکستان کی بنیاد رکھی اور آزاد صحافت کو جمہوریت کے لیے ضروری قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث مشعلِ راہ ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی صحافت کا دفاع کیا جائے۔

چیئرمین بلاول نے کہا کہ صدر مملت آصف علی زرداری بدترین میڈیا ٹرائیل کا شکارہونے کے باوجود ہمیشہ صحافت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم رہتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے میراث کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان اور دنیا بھر میں صحافت کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔خوف سے آزاد صحافت جمہوریت کا سنگِ بنیاد ہے، اور پی پی پی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صحافی بلا خوف و خطر سچائی کی جستجو کر سکیں۔ یہ صرف ہمارے صحافیوں کا حق نہیں بلکہ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ باخبر رہ سکے۔ پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں ان صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے سچ اور انصاف کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

تازہ ترین

November 4, 2024

تاجروں کے مسائل کو حل کرنا انکی اولین ترجیح ہے،عاطف جمیل بٹ

November 4, 2024

پی آئی ای ڈی ایم سی کے چیئرمین کا آئی سی سی آئی کا دورہ

November 4, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کی

November 4, 2024

خیبرپختونخوا میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کی ترقی کے لیئے ضروری ہے، فیصل کریم کنڈی

November 4, 2024

حسنین ولی نے باڈی بلڈنگ میں مسٹر یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کردیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ