لاھور(آئی ایم ایم) پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی پرچم لہراؤ مہم کا آغاز کر دیا ۔صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر مہم تمام ڈویزنل،ڈسٹرکٹ،تحصیل،ٹاونز میں 30نومبر تک جاری رہیگی،جسمیں روزانہ کم از کم 10پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے گھروں پر پرچم لگائے جائینگے۔اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے رحمن گارڈنز،ڈیفنس اور گرین ٹاؤن باگڑیاں میں پارٹی کارکنوں مہر صدیق،شرجیل یونس،الیاس شاہ اور مہر محمد عاشق کے گھروں پر پارٹی پرچم لہرائے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رھنما فیصل میر،ڈاکٹر خیام حفیظ،ذیشان شامی،شہباز درانی،لقمان جٹ،مہر وحید،شہباز گولو اور نسیم صابر بھی ساتھ تھے،حسن مرتضی نے اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسطی پنجاب کے 26اضلاع میں عوامی مقامات پر پارٹی پرچم لگائیں گے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی پھر سے مضبوط ہو رھی ہے, انشا اللہ ملک کا آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو اورپنجاب کا اگلا وزیر اعلی جیالا ہو گا۔