لاھور(آئی ایم ایم) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا ہے کہ 3نومبر کو ایک آمر مشرف کی طرف سے آئین پر کاری ضرب لگانے کے دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے سیاہ دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جو زخم کھائے ہیں وہ ہمیں آج بھی یاد ہمیں مگر پھر پوری دنیا نے دیکھا کہ وہ آمر کس کسمپرسی کی حالت میں اس دنیا سے گیا ۔عثمان ملک نے کہا کہ اسی لیے ہماری شہید بی بی اور ہم کہتے ہیں کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔پیپلز پارٹی ذاتی دشمنی اور عناد کی نہیں ، برداشت اور باہمی احترام کی سیاست کرتی ہے اور کرتی رہیگی۔