سول ڈیفنس آفیسرفرحت عباس نیازی سے ایل پی جی ایسوسی ایشن کے وفد کی طارق محمود مغل کی قیادت میں ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

گوجرانوالہ (آئی ایم ایم)ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ڈویژن کے عہدیداروں کی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما ٹکٹ ہولڈر ایم این اے NA78طارق محمود مغل صدر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ڈویژن کی قیادت میں سول ڈیفنس آفیسرفرحت عباس نیازی سے ملاقات وفد میں چیئرمین مولوی قدرت اللہ،صدر ملک عارف علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،جنرل سیکرٹری مرصد تنویر شامل تھے۔ سول ڈیفنس آفیسرفرحت عباس نیازی کی طرف سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دھانی ،اس موقع پر سپرینیٹنٹ سول ڈیفنس خواجہ فیض احمد ،چیف انسپکٹر سید زمان شاہ بھی میٹنگ میں موجود تھے۔سول ڈیفنس آفیسرفرحت عباس نیازی نے کہا کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کی فروخت،ناقص فلنگ انسانی جانوں اور املاک کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں،سول ڈیفنس آفیسرفرحت عباس نیازی نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈر فلنگ کر نے والے حفاظتی تدابیر کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے احکامات کے مطابق حفاظتی اقدامت پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا معصوم جانوں کے لئے خطرہ بننے والی غیر معیاری سلنڈر شاپس کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا۔

میٹنگ میں طارق محمود مغل نے کہا کہ گوجرانوالہ میں استعمال شدہ لوہے کے ڈرم سے غیر معیاری سلنڈر، وال اور بوزر بنائے جارہے ہیں جو دھماکے کا باعث بنتے ہیں، ایسے کارخانوں کو فوری طور پر بند کیا جائے، خدارا انسانی جانوں کو بچایا جائے اس وقت ملک میں غیر معیاری سلنڈرز کی بھر مار ہے اور گزشتہ چند سالوں میں ملک بھر میں 7 ہزار سے زائد قیمتی جانیں ان غیر معیاری سلنڈرز کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں انھوں نے بتایا کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نجات دلائی جائے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے نام ایک درخواست کہا ہے کہ کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن گجرانوالہ ڈویژن آپ کے روبرو چند گزارشات پیش کرنا چاہتی ہے گزارش ہے کہ ہم ایل پی جی کا کاروبار کرتے ہیں حکومت پاکستان سے منظور شدہ کمپنیوں کے ڈسٹری بیوٹرز ہیں اور ٹیکس گزار ہیں۔

اس سلسلہ میں ہماری سابقہ ڈی سی او گوجرانوالہ سے میٹنگ بھی ہو چکی ہے جس پہ جس پرضلعی انتظامیہ کی طرف سے بذریعہ چٹھی نمبری (G ) 123/AD/HC/ مورخہ19.08,2011 ڈسٹرک آفیسر سول ڈیفنس گجرانوالہ 2رانا غلام فرید سپر نٹینڈنٹ( کوارڈینیشن) ڈی سی آفس گوجرانوالہ 3 اور طارق محمود مغل صدر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ڈویژن پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں حسب ذیل حفاظتی تدابیر اور LPG کا کاروبار کرنے کا لا یحہ عمل طے پایا نمبر 1 انڈر گرانڈ بجلی کی وائرنگ ہونی چاہیے نمبر2 آگ بجھانے والے سلنڈر ہونے چاہیں نمبر 3 چار عدد بالٹیاں اور دو عدد ریت اور دو عدد پانی ہونا چاہیے 4سب ڈیلر ویلڈنگ شاپ ہوٹل مسجد سکول کے پاس نہیں ہونی چاہیے پانچ سب ڈیلر کی شاپ میں ایگزاسٹ فین ہونا چاہیے محکمہ سول ڈیفنس سے سرٹیفٹیکٹس لینا ضروری ہے 7سب ڈیلر کے پاس ڈسٹری بیوٹر کا سرٹیفکیٹس اور بورڈ لکھنا ضروری ہے 8سب ڈیلر کا گیس ریٹ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے ساتھ یکساں ہونا چاہیے۔

جناب علی ہمارے ڈیلرز اور سب ڈیلرز کو تقریبا ضلع گورنمنٹ کا ہر محکمہ ہی پولیس، ٹریفک پولیس، ٹی ایم او، ماحولیات انڈسٹری اور دیگر محکمہ جات ناجائز تنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے لیے LPG کا کاروبار کرنا مشکل اور ناگزیر ہو چکا ہے جناب علی لاہور ڈویژن راولپنڈی ڈویژن اور سرگودھا ڈویژن پنجاب کے دیگر اضلاع میں پولیس اور ٹریفک پولیس اور دیگر محکمہ جات کی فوری طور پر مداخلت بند کر دی گئی ہے اور تمام اختیارات محکمہ سولڈیفنس کو سونپ دیئے گئے ہیں ،سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری لکڑی،کوئلہ،مٹی کا تیل ستعمال نہیں کرسکتے بلکہ متبادل صرف LPG ہے ۔مہربانی فرماکر جو ڈیلرز اور سب ڈیلرز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں ان کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے NOCجاری کیا جائے ۔

اس سلسلہ میں گزارش ہے کہ انتظامیہ ایک کمیٹی تشکیل دے جس میں LPGایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ شامل ہو جو غیر قانونی کام کریں گے ان کی ایسو سی ا یشن نشاندھی کرے گی انتظامیہ کے اس اقدام سے ہم اپنا کاروبار احسن طریقے سے جاری رکھ سکیں گے ۔LPGڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ڈویژن سابقہ روایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ