پی آئی ای ڈی ایم سی کے چیئرمین کا آئی سی سی آئی کا دورہ

اسلام آباد(آئی ایم ایم) چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (PIEDMC) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ صنعتکاروں کو اعلیٰ درجے کی سہولیات فراہم کرنے، کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے اور قومی اقتصادی ترقی میں ان کا زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ PIEDMC معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، موافق ضوابط اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر توجہ دے رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں چیمبر ہاؤس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد از جلد اسلام آباد اور راولپنڈی کو ایک انڈسٹریل اسٹیٹ دینے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ کسی ٹھوس فیصلے پر پہنچنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ انڈسٹریل اسٹیٹ۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق یقیناً اسٹیٹ آف دی آرٹ ہو گی۔ چیئرمین PIEDMC نے مزید کہا کہ اس تناظر میں، مستقبل قریب میں وہ ICCI اور RCCI کے صدور کی شرکت کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کی ایک میٹنگ کا اہتمام کریں گے تاکہ متحد ہو کر اور اجتماعی حکمت کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تمام مطلوبہ تفصیلات پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مناسب ہو گا، اگر آئی سی سی آئی اور آر سی سی آئی اس میگا پراجیکٹ کے حوالے سے اپنے جائزے اور ضروریات پیش کریں تاکہ ان کی ضروریات کے مطابق آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے کہا کہ صنعت کاری ملک کے روشن معاشی مستقبل کی بنیاد ہے، اس لیے تمام متعلقہ محکموں کو وفاقی دارالحکومت کے لیے نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے آئی سی سی آئی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد شمالی علاقہ جات کے لیے ایک گیٹ وے ہے اور چین کی جانب اہم رابطہ بھی ہے جو کہ خطے میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک ممکنہ اقتصادی مرکز ثابت ہو سکتا ہے اور یہ کہ نئے صنعتی زون سے نہ صرف صنعتی بنیادوں کو فروغ ملے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملکی اقتصادی ترقی میں بھی اضافہ ہو گا۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوگا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ ممکنہ سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد اسلام آباد میں صنعتیں لگانے کے لیے آمادہ ہے، اس لیے اور اس سب کو ممکن بنانے کے لیے ایک نئی صنعتی زون بنیادی ضرورت ہے، انھوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد تیزی سے پھیل رہا ہے اور موجودہ صنعتی علاقے 9 I-اور I-10 میں نئے صنعتی یونٹس قائم کرنے کے لیے مزید جگہ نہیں ہے، اس لیے ایک انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا ۔انہوں نے بیوروکریٹک رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے غیر معقول ٹیکسوں کا بھی ذکر کیا جس نے دارالحکومت کے مقامی صنعتکاروں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

جنرل منیجر کوآرڈینیشن پی آئی ای ڈی ایم سی عمر سعید نے شرکاء کو راولپنڈی اسلام آباد رنگ روڈ پر واقع مجوزہ منصوبے بارے ضروری تفصیلات اور آئی سی سی آئی اور آر سی سی آئی دونوں کے صنعتکاروں کے لیے اس کے ممکنہ فوائد سے آگاہ کیا۔اس موقع پر آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی، ایگزیکٹو ممبران ذوالقرنین عباسی اور نوید اختر ستی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

November 4, 2024

تاجروں کے مسائل کو حل کرنا انکی اولین ترجیح ہے،عاطف جمیل بٹ

November 4, 2024

پی آئی ای ڈی ایم سی کے چیئرمین کا آئی سی سی آئی کا دورہ

November 4, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کی

November 4, 2024

خیبرپختونخوا میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کی ترقی کے لیئے ضروری ہے، فیصل کریم کنڈی

November 4, 2024

حسنین ولی نے باڈی بلڈنگ میں مسٹر یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کردیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ