گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) بیٹیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ والدین کو چایئے کہ دینی تعلیمات سے آراستہ کریں بالخصوص قرآن وحدیث کی تعلیم ضرور دلائی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کی بہترین تعلیم تربیت ہو سکے عورتوں کی بہترین صفت پردہ ہے خاوند کی اطاعت گزاری و فرمانبرداری ہے مائوں بہنوں اور بیٹیوں کے لئے سیدہ فاطمہ الزہرا کی سیرت مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کااظہار ولی کامل علامہ مفتی پیر ابو دائود محمد صادق رحمتہ اللہ علیہ کے خادم خاص صوفی خان محمد قادری مرحوم کی اہلیہ اور ناظم جماعت مولانا حافظ محمد رفیق قادری کی تائی جان کے انتقال پر علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان نے کیا۔
اس موقع پر علامہ محمد اکبر نقشبندی ، الحاج سرفراز احمد تارڑ ، مولانا محمد ضیا المرتضی چشتی ، علامہ قاری محمد امین چشتی ، چویدری مدثر بٹر ، محمد زاہد حبیب قادری ، محمد اکرم چشتی سیالوی ، پروفیسر حافظ محمد طارق سعید ، پروفیسر محمد عمر فاروق سیفی ، ڈاکٹر محمد عبدالرشید انصاری چشتی ، صوفی محمد عارف نوری ، رانا زاہد اقبال قادری ، حافظ یار محمد سیالوی، علامہ غلام مصطفی سیالوی ، ودیگر احباب نے بھی اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی مرحومہ کی بخشش ومغفرت بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔