اسلام آباد(آئی اہم ایم)اسپیکر کا شہداء جموں کو خراج عقیدت۔6 نومبر 1947 کو تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا.6 نومبر 1947 کے دن مہاراجہ ہری سنگھ کی جابر افواج نے پاکستان کی جانب ہجرت کرنے والے دو لاکھ سے زیادہ نہتے کشمیریوں کو شہید کیا.شہداء جموں نے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے.یوم شہداء جموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.یوم شہداء جموں کی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا.شہداء جموں کا خون ضرور رنگ لائے گا اور مقبوضہ وادی میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا.
حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں.خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے.پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔