پشاور(آئی ایم ایم)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل پر گفتگو کی گئی گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقوں کو گیس فراہمی کے منصوبے کا اسی ماہ افتتاح کردیا جائے گا ، شہر میں گیس کے کم پریشر کے مسئلہ کو سردیوں کی آمد سے قبل حل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اس ضمن میں پانچ نئے ٹی بی ایس کی تنصیب کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے ٹینڈر جاری ہوچکے ہیں رواں سال اس اہم منصوبہ کا افتتاح کردیا جائے گا اسی طرح رمک ڈیرہ غازی خان سڑک کے توسیعی منصوبے کا افتتاح بھی اسی سال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے بڑے دیہاتوں میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر کے قیام کے منصوبوں پر بھی کام آخری مراحل میں ہے ۔ ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ نے گورنر خیبرپختونخوا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا.