پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایبٹ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجدد نے ملاقات کی ، رکن صوبائی اسمبلی ارباب ذرک خان ، پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی ، ایڈیشنل سیکرٹری زبیر خٹک بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاقات میں ایبٹ آباد یونیورسٹی کے مسائل ، تدریسی سرگرمیوں کے فروغ اور تحقیقی ماحول کے قیام کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کو فروغ دینا ہوگا اپنے وسائل بڑھانے ہونگے اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکی تربیت پر بھی توجہ دی جائے۔