پشاور(آئی ایم ایم)پاکستان پیپلز پارٹی بنوں کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سرفراز اور سینیئر نائب صدر جاوید اقبال نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بالخصوص جنوبی اضلاع میں امن و امان کی ابتر صورتحال ، صوبہ میں ترقیاتی امور ، یونیورسٹیوں کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مسائل کے حل اور مشکلات کے خاتمہ کے لیئے تمام سیاسی قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی محکمہ جات سے متعلق صوبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے بطور وکیل کردار ادا کرنے کے عزم کا گورنر شپ کا حلف اٹھاتے ہی میں نے اعلان کیا تھا ، وفد کے ارکان نے صوبائی حقوق اور رابطہ عوام مہم کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔