سینیٹر روبینہ خالد کا لوئر تناول ایبٹ آباد میں بی آئی ایس پی تحصیل آفس کا افتتاح

ایبٹ آباد(آئی ایم ایم)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ایبٹ آباد سید سلیم شاہ اور ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن ملک محمد فاروق کی دعوت پر پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لوئر تناول میں بی آئی ایس پی تحصیل آفس کا افتتاح کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے بیگم نصرت بھٹو شہید روڈ شیروان لوئر تناول کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اس بات کا کریڈٹ صدر پاکستان آصف علی زرداری کو جاتا ہے کہ انہوں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم کی حق دار گھرانے کی خاتون خانہ کو اہل قرار دیا اور اسطرح سے پاکستان کی غریب خواتین کو شناخت ملی۔آج 93 لاکھ مستحق خواتین اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام میں شمولیت کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ بنوایا جائے، یہ پروگرام کا لازمی جز ہے۔ میں سندھ حکومت کی شکر گزار ہوں جس نے برتھ رجسٹریشن کی فیس ختم کی۔ بی آئی ایس پی کے حوالے سے یہ تاثر غلط ہے کہ عوام کو بھکاری بنایا جارہا ہے جبکہ بی آئی ایس پی غریب گھرانوں کے مالی اخراجات اور آمدن کے درمیان خلاء کو پُر کرنے کیلئے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہم جلد ہی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک سکل ٹریننگ کا پروگرام بھی متعارف کروارہے ہیں۔ دنیا بھر میں سکلڈ لیبر کی ڈیمانڈ ہے، ہم ہنر کی تعلیم کو فروغ دیں گے تو ان گھرانوں کے معاشی حالات تبدیل ہوں گے۔ ہم نے غریب کا ہاتھ پکڑ کر انہیں غربت کے دلدل سے باہر نکالنا ہے۔ ہم اپنے مستحقین کو سیاحت کے شعبہ میں مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہمیں آپ کی تجاویز درکار ہوں گی۔

بعد ازاں، چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ایبٹ آباد میں BISP کے عملے سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے عملے کو درپیش چیلنجز سنے اور مسائل کے حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مستحقین کے مسائل فوری طور پر حل کریں۔

تازہ ترین

December 4, 2024

سید پور ماڈل ویلج اور میلوڈی مارکیٹ میں تزئین و آرائش، بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی تجویز

December 4, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 4, 2024

ایتھوپیا اور پاکستان کاہوا بازی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 3, 2024

چیئرمین پی اے آرسی ، ڈاکٹر غلام محمدعلی کو زرعی تحقیقی خدمات پر جنوبی کوریا کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

December 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،ایم ڈی واسا فیصل شوکت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ