16نومبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے جا رھے ہیں،لاہور میں بڑا ورکر کنونشن کریں گے، سید حسن مرتضیٰ

لاھور(آئی ایم ایم)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ16نومبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے جا رھے ہیں،لاہور میں بڑا ورکر کنونشن کریں گے جس سے بلاول بھٹو خطاب کرینگے۔پیپلز پارٹی کے کارکن کام کی لگن لے کر نکلے ہیں۔وہ پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر خیام حفیظ کے گھر پارٹی پرچم لہرانے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے سوالوں کے جواب دے رھے تھے۔اس موقع پر رانا جمیل منج،عاطف رفیق چودھری،چودھری ریاض،تنویر جٹ ،شاہدہ جبیں،رانا اشعر نثار،عمران کھوکھر,ذیشان شامی،اصغر لودھی ۔ریاض جٹ،بابا ناماں،سمیت درجنوں کارکن بھی موجود تھے۔حسن مرتضی نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں تاریخی پروگرام کررہے ہیں، 30 نومبر کے یوم تاسیس کے حوالے سے موبلائزیشن شروع کر دی ہے اور تمام اضلا ع میں پارٹی موبالائزئشن اور پرچم لہراؤ مہم جاری ہے۔پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ہے ہمیں سمجھ ہی نہیں آئی کہ وہ کس کا سیاسی ونگ ہے۔کہا جاتا تھا کہ ٹرمپ صاحب جیتں گے تو پاکستان کے حالات آکر بدلیں گے۔کل تک کہتے تھے امریکہ کی سازش کی وجہ سے تبدیلی آئی اور عمران خان کی حکومت گئی،حسن۔مرتضی۔نے طنزآ کہا کہ آج کہتے ہیں ٹرمپ تب تک حلف نہیں لے گا جب تک عمران خان رہا نہیں ہوگا۔عمران خان کی رہائی عدالتی کام ہے کسی ڈیل یا ڈھیل پر انھوں نے باہر نہیں آنا نہ کسی باہر کے اشارے پر۔تاہم آئین اور قانون کے مطابق ان کو ریلیف ملنا چاہیے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اگر کوئی کام کرتی ہیں تو آئینی عہدے کی ذمہ داری ہے کہ ان کو آئینی معاملات کے حوالے سے بتائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ کسی کام میں نمبر ون پر آئے،کہتے ہیں بھارت سے سموگ آرہی ہے،لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1600 پر جاچکی ہے جبکہ دلی میں 400 ہے،آج شدید دھند اور سموگ کے باعث لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے۔انکا کہنا تھا کہ الزام لگایا جارہا ہے کہ دہلی سے سموگ آرہی ہے تو وہاں سموگ کیوں کم ہے؟حکومت جواب دے کہ انھوں نے اس کے لئے کیا اقدامات کیئے ہیں؟کتنی گاڑیاں اور رکشے ای ٹیکنالوجی پر لے کر گئے۔

تازہ ترین

December 4, 2024

سید پور ماڈل ویلج اور میلوڈی مارکیٹ میں تزئین و آرائش، بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی تجویز

December 4, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 4, 2024

ایتھوپیا اور پاکستان کاہوا بازی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 3, 2024

چیئرمین پی اے آرسی ، ڈاکٹر غلام محمدعلی کو زرعی تحقیقی خدمات پر جنوبی کوریا کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

December 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،ایم ڈی واسا فیصل شوکت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ