اسلام آباد(آئی ایم ایم)اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔8 کاروائیوں میں ایک خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار۔کاروائیوں میں ساڑھے 7 کروڑ روپے سے زائد
مالیت کی 418 کلو گرام منشیات برآمد۔مانسہرہ میں کارروائی کے دوران ملزم سے 900 گرام چرس برآمد۔گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں نامعلوم مقام سے بھیجے گئے پارسل سے 630 گرام ویڈ برآمد۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والی مسافر خاتون کے جوتوں سے 296 گرام ہیروئن برآمد۔اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب لاوارث گاڑی سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد۔
شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد۔ڈی جی خان میں ٹونمی موڑ کے قریب ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد۔میانوالی میں کنڈیاں موڑ کے قریب مسافر وین میں سوار ملزم سے 2 کلو 500 گرام آئس برآمد۔ضلع واشوک کے علاقے ماشکیل میں اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 350 کلوگرام افیون اور 50 کلوگرام چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔