اسلام آباد(آئی ایم ایم)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر کی ملاقات۔قائمقام صدر نے قطر کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کی گنجائش موجود ہے.پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود، قطری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں . سید یوسف رضا گیلانی نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطر کو سراہا۔ قائم مقام صدر نے پاکستانی تارکین وطن کی میزبانی پر حکومت قطر کا شکریہ بھی ادا کیا۔قطر میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط فروغ دینے میں ایک مضبوط پل کی مانند ہیں.قطر کے سفیر نے پاکستان کو ایک کاروبار دوست ملک کے طور پر سراہا۔
قطر کے وزیر سرمایہ کاری جلد ہی اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے.وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے گا.اُمید ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ قطر سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے.