جھنگ (آئی ایم ایم)گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں جھنگ کے معروف تعلیمی اور سماجی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نے عشائیہ کا اہتمام کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر راہنماء سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ندیم افضل چن ،ضلع جھنگ کے پارٹی عہدیداروں ، ورکروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں امن و امان سب سے اہم مسئلہ ہے جس کے حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میری یہ کوشش ہے کہ صوبائی حکومت کوخیبر پختون خواہ میں وفاق کے حوالے سے جتنے بھی مسائل ہیں ان کے حل میں میں اپنا کردار ادا کروں انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کے حالات پر کسی قسم کا کوئی اثر نہیں ہوگا اس حوالے سے بعض سیاسی جماعتیں اپنے ورکروں کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے روشن کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد پر مقدمہ درج کرنے کے حوالہ سے خیبرپختونخوا حکومت کا موقف درست نہیں ہے سرکاری وسائل عوام کے بجائے سیاسی مقاصد کے حصول اور اداروں کے خلاف استعمال کرنا کسی صورت میں درست عمل نہیں۔