اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حجت اللہ قریشی نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک صدیوں پرانے مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا شکر گزار ہے۔دونوں فریقین نے موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تعاون کا ارادہ عزم کیا۔