راولپنڈی(آئی ایم ایم) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیرسربراہی سموگ مہم کا آغاز کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ راجہ فیاض الحق اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر پبلک ٹرانسپورٹرز کو مکمل بریفنگ دی گئی جس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی فٹنس کے متعلق خصوصی طور پر آگاہ کیا گیا اور ڈرائیوروں میں پمفلٹ تقسیم کیۓ گئے۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔