ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد(آئی ایم ایم) ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات، انسانیت کی خدمت کیلئے تعاون بڑھانے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درپیش چیلنجز اور صحت عامہ کے مسائل کے حل سے متعلق گفتگو کی گئی۔اِس ملاقات میں سیکرٹری جنرل ہلال احمر عبیداللہ خان او ردیگر افسران بھی موجود تھے۔سردار شاہد احمد لغاری نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات اور ہلالِ احمر پاکستان کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ سردار شاہد احمد لغاری نے پاکستان کو ہر کڑے وقت میں مدد دینے پر برطانیہ کی تعریف کی۔انہوں نے پاکستان بھر میں آفات سے متاثرہ گھرانوں کی بحالی اور ذرائع معاش کی فراہمی کیلئے برطانوی طویل المدت تعاون کو سراہتے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سردار شاہد احمد لغاری کی دور اندیش قیادت میں ہلالِ احمر پاکستان کی انسانیت کیلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اِس اَمر کا اظہار کیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ملکوں میں ساتویں نمبر پر ہے۔

ہلالِ احمر کی جانب سے مستقبل کیلئے اقدامات جس میں کلائمیٹ چینج یونٹ اور گرین آفس کا قیام شامل ہے کو قابل ِ قدر قرار دیا۔ انہوں نے سردار شاہد احمد لغاری کی جانب سے ادارہ میں جدت لانے اور انسانیت کی خدمت کے دائرہ کار کو وسعت دینے کو بھی سراہا۔ جین میریٹ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ہلال ِ احمر کی حکمت ِعملی اور اقدامات کی بھی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے برٹش ریڈکراس اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے مابین مائیگریشن اینڈ ڈسپلیسمنٹ، کیش اینڈ واؤچر اسسٹنس، ڈیزاسٹر سے پہلے کی تیاری اور خدشات وخطرات میں کمی لانے کے منصوبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔

سردار شاہد احمد لغاری نے کلائمیٹ ریسرچ سنٹر، جنگلات کے فروغ اور ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق ہلالِ احمر پاکستان کا وژن بھی بتایا۔ جنگلات کے دوران سردار شاہد احمد لغاری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو دورہ ہلال ِ احمر پاکستان کی بھی دعوت دی۔ اِس موقع پر جین میریٹ کو ہلالِ احمر کی یادگاری شیلڈ کے علاوہ ہلالِ احمر پاکستان کی انسانیت کی بھلائی کیلئے عملی اقدامات پر مبنی میگزین اور ”داستانِ عزم“ بھی پیش کی گئی۔

تازہ ترین

November 12, 2024

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گجر خان ٹیبل ٹینس چیمپئن بن گئی

November 12, 2024

غازی علم دین شہید کا عشق رسول مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے،صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی

November 12, 2024

فیصل کریم کنڈی نے معروف فٹبالر شاہد شنوارسے ملاقات کی

November 12, 2024

سینئر ایڈوکیٹ خالد وقار چمکنی کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

November 12, 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے زیر صدارت پہلی پیپر لیس سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ