اسلام آباد (آئی ایم ایم)ء قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے فکرو افکار کا وہ چراغ روشن کیا جس کی برصغیر کے مسلمانوں صدیوں سے تلاش تھی۔ علامہ اقبالؒ کی فکر سے وابستگی کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ان کی سوچ کو نہ صرف سمجھیں بلکہ اس پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو حقیقی معنوںمیں وہ ریاست بنائیں جس کا تصور علامہ اقبالؒ نے پیش کیا تھا اور اس کو عملی جامہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی انتھک کاوشوں نے پہنایا۔
قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ علامہ محمداقبال ؒ کے شاہین کے تصوراور خودی کے فلسفے کو سمجھ کر اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہم پاکستان کو اقوام عالم میں اسکا اصل مقام دلا سکتے ہیں۔ ہم فکر ِاقبال کو اپنی زندگیوں میں یوں اُجاگر کریں کہ ہم علم و عمل کا ایک جیتا جاگتا نمونہ بن کر د نیا کو اپنے کردار کی روشنی سے منور کریں اور اقبال کے تصورات کے مطابق پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست کے طورپر اقوام عالم میں روشناس کرائیں۔