علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری اور تصانیف کے ذریعے مسلم اُمہ میں اتحاد اور خودی کا جذبہ بیدار کیا، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(آئی ایم ایم) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے ان کو جدوجہد کی راہ دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی فکری رہنمائی نے آزادی کی تحریک کو نئی جلا بخشی اور برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، عزت، اتحاد اور عظمت کا شعور بیدار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا پیغام ہمیں اتحاد، نظم اور ایمان کا درس دیتا ہے، ان کی تعلیمات کو اپنا کر ملک کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

اسپیکر نے نوجوان نسل کو علامہ محمد اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کرنے اور اپنے وطن کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں عدل و انصاف، رواداری، بھائی چارے اور نظم و ضبط کو فروغ دیں۔ اسپیکر نے آئندہ نسلوں کو علامہ محمد اقبال کے افکار سے روشناس کرانے کے لیے، ان کے افکار و تعلیمات کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اسپیکر نے کہا کہ حکیم الامت کی تعلیمات میں مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کا حل مضمر ہے، جن پر عمل پیرا ہو کر مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا پیغام ہمہ وقت، کائناتی اور رنگ و نسل کے امتیازات اور سرحدوں کے قیود سے بالاتر ہے، اور اس میں ہر رنگ و نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کا سامان موجود ہے۔اسپیکر نے کہا کہ علامہ محمد اقبال مسلم اتحاد کے داعی تھے اور وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے تھے کہ مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے عظمت رفتہ کو حاصل کر سکتے ہیں اور تمام درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے علامہ محمد اقبال کی پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبال کا فلسفہ خودی اور دور اندیش تصور مسلم امہ کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے افکار ہمیں امن اور مسلم اتحاد کا پیغام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغامات میں موجودہ علاقائی اور عالمی اختلافات اور تقسیمات کا حل مضمر ہے۔

تازہ ترین

November 12, 2024

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گجر خان ٹیبل ٹینس چیمپئن بن گئی

November 12, 2024

غازی علم دین شہید کا عشق رسول مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے،صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی

November 12, 2024

فیصل کریم کنڈی نے معروف فٹبالر شاہد شنوارسے ملاقات کی

November 12, 2024

سینئر ایڈوکیٹ خالد وقار چمکنی کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

November 12, 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے زیر صدارت پہلی پیپر لیس سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ