اسلام آباد(آئی ایم ایم)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ایڈووکیٹ بہلول خٹک، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عبد القیوم اور ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم خاکسار بطور جوڈیشل ممبر فیڈرل سروس ٹریبونل تعینات۔
قائمقام صدر نے ثروت طاہرہ حبیب اور ندیم ارشاد کیانی کی بطور ایگزیکیٹیو ممبر تعیناتی کی منظوری بھی دی۔قائمقام صدر مملکت نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی.