پاکستانی باکسر شعیب خان ذہری نے مسقط میں منعقدہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ اپنے نام کر لیا

پشاور(آئی ایم ایم)پاکستانی باکسر شعیب خان ذہری نے مسقط میں منعقدہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں اپنے مد مقابل افغان باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا سلطان قابوس سٹیڈیم مسقط عمان میں فائنل میں افغانی باکسر کو شکست دینے کے بعد شعیب خان زہری نے اپنی فتح پاکستان اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے نام کردی جیتنے کے بعد اپنے ایک وڈیو پیغام میں شعیب خان زہری نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں میری یہ فتح پاکستانی عوام کو آنے والے 23 مارچ کی ایڈوانس مبارکباد ہے انہوں نے کہا کہ اس ٹائٹل کو جیتنے کے لیئے میں اپنے تمام سپانسرز خصوصا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔شعیب خان زہری کی اس فتح پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے لئے بے حد فخر کا باعث ہے ، شعیب ذہری کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ جب ہم اپنے کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتے ہیں تو وہ ہمارے ملک کو بے مثال عزت و وقار بخشتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں پختہ عزم رکھتا ہوں کہ ہمارے کھلاڑیوں اور نوجوانوں ،جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں کو وہ مستقل حمایت فراہم کی جائے جس کے وہ حقدار ہیں۔

ہم ان کی صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں ہونے دیں گے ، بلکہ ہم ان کی کوششوں کی مکمل حمایت کریں گے تاکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرتے رہیں انہوں نے کہا کہ یہ فتح ہم سب کے لئے ایک پیغام ہے کہ آئیں، ان لوگوں کے پیچھے یکجا ہو کر کھڑے ہوں جو ہمارے وطن کو عزت و وقار دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

تازہ ترین

November 12, 2024

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گجر خان ٹیبل ٹینس چیمپئن بن گئی

November 12, 2024

غازی علم دین شہید کا عشق رسول مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے،صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی

November 12, 2024

فیصل کریم کنڈی نے معروف فٹبالر شاہد شنوارسے ملاقات کی

November 12, 2024

سینئر ایڈوکیٹ خالد وقار چمکنی کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

November 12, 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے زیر صدارت پہلی پیپر لیس سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ