اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خِلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کامیاب کارروائی میں 6 خوارج کو جہنم واصل اور 6 کو زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔ ایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے خاتمے کیلئے کاروائیاں جاری رکھیں گی۔