جہلم(آئی ایم ایم)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت دفتر پولیس جہلم میں انچارج برانچز کے ساتھ میٹنگ کاانعقاد۔میٹنگ میں ڈی پی او جہلم اور انچارج برانچز کی شرکت۔تمام افسران اپنی ماتحت پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ پولیس افسران کا طرزعمل ماتحتان کے ساتھ فیملی ممبر کی طرح ہونا چاہیے۔ تمام افسران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی ایمانداری اور فرض شناسی سے کریں۔پولیس افسران میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن اور فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر بازپرس ہو گی اور سخت محاسبہ کیا جائے گا۔ تھانہ جات/دفاتر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ پبلک سروس ڈیلیوری کے اعلی معیار سے ہی جہلم پولیس ایک بہترین پولیس کہلانے کے لائق ہو سکتی ہے.