اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسلام آبادتھانہ نون پولیس کی بڑی کارروائی۔تھانہ نون ،فیصل آباد اور لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو زخمی کرنے والا بین الصوبائی گروہ کے دو ارکان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے تین موٹر سائیکل،موبائل فون ،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ملزمان کا اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف۔ملزمان موٹر سا ئیکلوں پر سوار ہوکر اسلحہ کی نوک پر راہگیروں، دوکانداروں ، اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے اور بائیکا والوں کو لوٹتے تھے۔
ملزمان مزاحمت پر شہریوں پر فائرنگ کر دیتے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نون ، فیصل آباد اور لاہور میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش۔ڈی آئی جی سید علی رضا نے کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیوں عمل میں لائی جارہی ہے۔