اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نمونیا سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد متاثر ہوتی ہے۔نمونیا جیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کے لیے بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ویکسینیشن، متوازن غذا، صحت مند طرز زندگی، اور صاف پانی کے استعمال و دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کے ذریعے اس مہلک مرض سے نجات ممکن ہے۔ صحت کے میدان میں جدید ویکسین اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جارہا ہے۔ صحت کے شعبے میں اصلاحات اور جان لیوا بیماریوں کے خاتمے کے لیے قوانین کے نفاذ میں پارلیمنٹ کا کردار نہایت اہم ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان نے ہمیشہ صحت سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ والدین، اساتذہ، میڈیا اور سول سوسائٹی نمونیا سے متعلق عوام میں آگاہی اُجاگر کریں۔ ہر شہری کو صحت سے متعلق مکمل اور معیاری معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔صحت مند اور محفوظ پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کے اس سفر میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔