فیصل کریم کنڈی نے معروف فٹبالر شاہد شنوارسے ملاقات کی

پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے وفد نے معروف فٹبالر شاہد شنواری کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی فلاح و بہبود، اور صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت اور نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صحت پر ان کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سرزمین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف نوجوانوں کی توانائی مثبت سمت میں استعمال ہوگی بلکہ ان میں خوداعتمادی اور مسابقتی صلاحیتیں بھی پیدا ہوں گی۔

گورنر نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی اور انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، ملاقات میں صوبے میں “گورنر گولڈ فٹبال کپ” کی تجویز پیش کی گئی، جس کا گورنر خیبرپختونخوا نے خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس اقدام کو صوبے کے نوجوانوں کے لیے ایک شاندار موقع قرار دیا جس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور قومی سطح پر اپنی شناخت بنانے میں مدد ملے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دلایا کہ گورنر گولڈ فٹبال کپ کے مقابلے جلد ہی شروع کیے جائیں گے اور حکومت ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی صرف یہی نہیں کہ انکو مقابلے میں شرکت کے لیئے رقم دی جائے بلکہ اسکی تربیت اور دیگر مراحل میں بھی اسکی سرپرستی ضروری ہے ہم نے جن کھلاڑیوں کی سرپرستی کی انہوں نے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف گورنر گولڈ کپ ہی نہیں مستقبل میں صدر گولڈ کپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور اس ضمن میں درپیش مشکلات کو حل کرنے میں بھرپور تعاون کیا جائے گا ، معروف فٹبالر اور وفد کے سربراہ شاہد شنواری اور وفد کے دیگر ارکان نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے گورنر کے خیالات کو سراہا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے نہ صرف کھیلوں کو فروغ دیں گے بلکہ صوبے کی مثبت تصویر کو بھی اجاگر کریں گے۔

تازہ ترین

January 22, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس

January 22, 2025

سلور سٹی سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ، سوسائٹی ممبران

January 22, 2025

انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، رہنماء جے یو آئی

January 22, 2025

موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید کا خوردنی تیل کی صنعت کو ماحولیاتی پائیداری اپنانے پر زور

January 22, 2025

تمباکو کا استعمال آنے والی نسلوں کے لئے پیچیدہ مسائل کا باعث بن سکتا ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی