اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گجر خان راولپنڈی نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ دو صفر سے جیت لی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امجد اقبال خٹک نے بچیوں میں میڈلز تقسیم کیے. تھرڈ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سپورٹس ایونٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقد ہوا۔
چیمپئن شپ میں ضلع بھر سے دس خواتین کالجز نے شرکت کی اور تمام میچز ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کروائے گئے. گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گجر خان اور گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین رحمت آباد نے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گجر خان نے دو صفر سے چیمپئن شپ اپنے نام کی. اس موقع پر پنجاب سپورٹس بورڈ کے ٹیکنیکل پرسن مسٹر محمد اعجاز اور محمد طارق نے آفیشلز کے فرائض سرانجام دیے.
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امجد اقبال خٹک، ڈویشنل فوکل پرسن مس ثوبیہ سلطانہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مس سماویہ اختر نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور بچیوں میں میڈلز تقسیم کیے.ایونٹ ہوسٹ کالجز گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین سہال راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین دولتالہ راولپنڈی اور گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج برائے خواتین ڈھوک رتہ راولپنڈی نے بہترین میزبانی کے فرائض انجام دیے.