” علامہ اقبال اور رد قادیانیت”کی تقریب رونمائی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آج منعقد ہوئی ،

اسلام آباد(آئی ایم ایم)ممتاز دانشور ، شاعر،محقق اور قائد مصطفائی برادری ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری کی تازہ تصنیف” علامہ اقبال اور رد قادیانیت”کی تقریب رونمائی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی ، جس کے مہمان خصوصی قائد صحافت اور پی ایف یو جےکے صدر افضل بٹ تھے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐسے ہوا،تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری شہزاد احمد جبکہ نعت رسول مقبولِ کی سعادت راجہ شوکت محمود اور سید ذیشان بخاری نے حاصل کی،تقریب سے کتاب کے مصنف ڈاکٹر محمد ظفر اقبال مصطفائی اور افضل بٹ کے علاوہ محمد اسلم الوری، پروفیسر داکٹر سید اکمل حسین شاہ، ڈاکٹر گل احمد، محمد رفیق مغل، صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی،سینئر صحافی ڈاکٹر عبدالودود قریشی،محمد فاروق مصطفائی، ڈاکٹر رضا مصطفائی، ڈاکٹر زاہد حسین چغتائی و دیگر نے کتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا،تقریب کی نظامت کے فرائض آفتاب نیئر صدیقی نے سرانجام دیئے،ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے کتاب کے حوالے سے بتا یا کہ کتاب لکھنے کا خیال قادیانیوں کو کافرقرار دینے کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر آیا،قادیانی اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں،اقبال کے اشعار میں قادیانیت کو رد کیا گیا ہے،یہ کتاب اقابل کا دفاع ہے، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر اقبال نوری سے بہت کچھ سیکھا ہے، انکو موجودہ مقام تک پہنچانے میں عشق رسول ِؐ کا اہم کردار ہے،اگر آپکا عشق سچا اور یقین کامل ہو تو انسان منزل مقصود پر پہنچ جاتا ہے۔

دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر ڈکیتیوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، اس کتاب میں اقبال پر لگائے جانیوالے الزامات کی تردید کی گئی ہے،اس کتاب نے تحقیق کے نئے در وا کئے ہیں، کتاب میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ قادیانی آستین کے سانپ ہیں جو مسلمان ہونے کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں،یہ کتاب لکھنا وقت کی ضروت تھی تاکہ قادیانیت کو رد کیا جاسکے،گو کہ پاکستان میں قادیانیت کا سرکچلا گیا ہے مگریہ دنیا بھر میں مافیاء بن چکے ہیں، انہیں بےنقاب کرنا میڈیا کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین

November 20, 2024

ممتاز روحانی شخصیت پیر حکیم صوفی محمد شفیع سچے عاشق رسول ۖ اور محب وطن تھے، صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن

November 20, 2024

سود سے پاک کاروبار،میزان بینک کے زیراہتمام اسلامک بینکنگ آگاہی سیمینار

November 20, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی ملی خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی شدید مذمت

November 20, 2024

پی ٹی آئی کا دھرنا یا احتجاج خیبر پختونخواہ حکومت سے سپانسرڈ ہوتا ہے،اختیار ولی خان

November 20, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنوں میں خوارج دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ