اسلام آباد(آئی ایم ایم)اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔6 کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار۔کاروائیوں میں 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 41.232 کلو گرام منشیات برآمد۔کراچی میں بلدیہ ٹاؤن میں ملزم سے 1 کلو چرس برآمد ۔گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 584 گرام ہیروئن برآمد۔پشاور میں کوریئر آفس سے کراچی اور لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 24 کلو چرس برآمد۔کراچی میں کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے۔پارسل سے 4.8 کلو چرس برآمد۔
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 48 گرام ویڈ برآمد۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4.800 کلو افیون اور 6 کلو چرس برآمد۔ 2 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔