صدر مملکت آصف علی زرداری کا ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ذیابیطس کے خطرات، اس کی روک تھام اور بروقت علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور نجی شعبے کے تعاون سے ہم یہ مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے صحت کے نظام کو بہتر، ذیابیطس کی روک تھام کے اقدامات اور اس کے مریضوں کے لیے کم خرچ علاج کی فراہمی ممکن بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا عالمی دن ہر سال لوگوں میں اس بیماری کے خطرات بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے 14 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے عالمی دن کا اس سال کا موضوع ”ذیابیطس اور فلاح و بہبود“ ہے جو ذیابیطس کے بڑھتے عالمی بحران اور صحت اور تندرستی پر اس کے گہرے اثرات سے نمٹنے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ذیابیطس کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ غیر فعال طرز زندگی، غیر متوازن خوراک اور بیماری کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی، باقاعدہ ورزش، متوازن خوراک اور مناسب وزن برقرار رکھ کر نہ صرف اس بیماری پر قابو پانا بلکہ اس سے بچائو بھی ممکن ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں ذیابیطس کے خطرات اور اس کی روک تھام اور بروقت علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا، سول سوسائٹی تنظیموں اور نجی شعبے کے تعاون سے ہم یہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں ، ہمیں اپنے شہریوں کو سستی اور ذیابیطس کی موثر دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پاکستان کا صحت کا نظام مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے اپنے صحت کے نظام کو بہتر بناسکتے ہیں، ذیابیطس کی روک تھام کے اقدامات کر سکتے ہیں اور اس کے مریضوں کے لیے کم خرچ علاج کی فراہمی ممکن بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے عالمی دن پر ہم شعور پیدا کرکے ذیابیطس سے بچائو اور علاج میں سرمایہ کاری کرکے اس چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح ہم ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کر سکتے ہیں اور لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ